اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2016 11:07am

پاکستان کا پُر کشش ترین 'چائے والا'

خوبصورت ہونے کیلئےکسی خاص طبقے سے تعلق کی ضرورت نہیں ،خوبصورتی کا یہ بھی مطلب نہیں کہ آپ ماڈل ہوں ،بلکہ ایک چائے والا بھی اتنا پر کشش ہو سکتا ہے جو ماڈلزاور اداکاروں کو مات دے دے۔

آج کل ایسے  ہی اسلام آباد کے رہائشی چائے والے کا چرچہ زبان زد عام ہے جس نے انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے۔

گہری نیلی حسین آنکھیں، گورا چہرہ،کالے بال،مردانہ وجاہت کا پیکر یہ حسین ترین چائے والا اسلام آباد  سے تعلق رکھتا ہے،اس کی تصویر جب سے  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے لوگ اس کےحسن کے  دیوانے ہوگئے ہیں ۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر لوگوں نے اس کی خوبصورتی  کی تعریف  اس انداز میں کی ہے کہ  اس چائے والے کے سامنے فواد خان،بریڈ پٹ اور ڈیوڈ بیکھم بھی پھیکے لگنے لگے ہیں ۔

آئے جانتے ہیں اس چائے والے کے بارے میں لوگوں کی کیا رائے ہے۔

 

Read Comments