Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شیخوپورہ:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے جانےوالے 3دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔
شیخوپورہ میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے مقابلے میں گزشتہ روز 6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ،مارے جانیوالے دہشت گردوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی ہے ۔جن میں حاجی محمد، ساجد خان اور ریاض حسین شامل ہیں جو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغواء میں ملوث تھے اور ان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
ذرائع کے مطابق مرنےوالے مزید 3 دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔