Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں پولیس اور رینجرز نے چھاپوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان سوات کے مبینہ دہشت گرد سمیت 81افراد کو گرفتار کرلیا ۔
کراچی کے علاقے منگھو پیر منگی گوٹھ میں منگل کے روز پولیس نے سرچ آپریشن کیا،اس دوران تمام داخلی اور خارجی راستے مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی۔
کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان سوات کے دہشت گرد گل نواب سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلئے گئے جبکہ 42 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔
دوسری کارروائی بلدیہ اتحاد ٹاون میں کی گئی جہاں 2 ملزمان ظفرخان اور محمد شفیع شامل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
کوثر نیازی کالونی اور نصرت بھٹو کالونی میں رینجرز پولیس نے سرچ آپریشن میں 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔