گوجرانوالہ:سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3’’دہشت گرد “ہلاک

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2016 08:01am

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3’’دہشت گرد “ہلاک ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں تھانا اروپ کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور”دہشت گردوں “کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد مارے گئے  جبکہ 2فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ،ہلاک’’دہشت گردوں “سے ایک کلاشنکوف، 2 پسٹل اورگولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک”دہشت گرد “مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

Read Comments