Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نئی دہلی:بھارتی وزیرماحولیات اور بی جے پی کے رہنما پرکاش جوادکر کا کہناہے کہ پاک بھارت تعلقات ایک حملے سے خراب نہیں ہوسکتے جبکہ بھارتی جنتا پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے بھی انکے بیان کی حمایت کردی۔بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی نے محتاط ردعمل اختیار کیا ہے۔ یونین منسٹر پراکاش جوادکر کہتے ہیں نریندر مودی نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اب پاکستان کو خیال رکھنا ہوگا کہ بھارت کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ایک حملہ پاکستان بھارت کے درمیان امن مزاکرات کو سبوتاژ نہیں کرسکتا ۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیکریٹری جنرل شری کانت شرما نے کہاہے بھارت ایسی کارروائیوں کا موٴثر جواب دینا جانتا ہے ،پٹھان کوٹ حملے سے پاک بھارت مذاکرات کا عمل ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی ایک حملے سے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا عمل ختم کیا جاسکتا ہے۔
نئی دہلی:بھارتی وزیرماحولیات اور بی جے پی کے رہنما پرکاش جوادکر کا کہناہے کہ پاک بھارت تعلقات ایک حملے سے خراب نہیں ہوسکتے جبکہ بھارتی جنتا پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے بھی انکے بیان کی حمایت کردی۔
بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی نے محتاط ردعمل اختیار کیا ہے۔ یونین منسٹر پراکاش جوادکر کہتے ہیں نریندر مودی نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اب پاکستان کو خیال رکھنا ہوگا کہ بھارت کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ایک حملہ پاکستان بھارت کے درمیان امن مزاکرات کو سبوتاژ نہیں کرسکتا ۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیکریٹری جنرل شری کانت شرما نے کہاہے بھارت ایسی کارروائیوں کا موٴثر جواب دینا جانتا ہے ،پٹھان کوٹ حملے سے پاک بھارت مذاکرات کا عمل ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی ایک حملے سے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا عمل ختم کیا جاسکتا ہے۔