لاہور میں میاں، بیوی اور 2بچوں کو قتل کردیا گیا

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2016 08:27am

لاہور:لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں میاں، بیوی اور 2بچوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،نواب ٹاون کے علاقے رسول پورہ میں آج صبح محمد مالک نامی شہری کے گھر میں نامعلوم افراد نے 27سالہ محمد مالک ،اس کی بیوی آسیہ اور ان کے 2بچوں  4سالہ آصف اور 2سالہ مریم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  چاروں افراد کو گلادبا کر مارا گیا ہےجبکہ واقعے کے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکیں گے۔

پولیس عینی شاہدین اور لواحقین کے بیانات قلمبند کررہی ہے۔

Read Comments