Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خیرپور:وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی شہر خیر پور کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث ایک اورنومولود دم توڑگیا،جاں بحق بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔اندرون سندھ اسپتالوں کی حالت ابتر ہوگئی۔ سندھ کے وزیراعلیٰ کے آبائی شہر خیرپور میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔سول اسپتال خیرپور میں پانچ بچوں کی ہلاکت نے محکمہ صحت کی کارکردگی کو سوالیہ نشان بنا دیا۔ سول اسپتال خیر پور میں گزشتہ روز سے اب تک پانچ نومولود جان کی بازی ہار چکے ہیں اور یہ ہوا ہے کہ سینئر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور بروقت آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے۔ اسپتال میں سینئر ڈاکٹرز آنا گوارا نہیں کرتے جبکہ سہولیات کے فقدان نے صورتحال کو مزید ابتر کردیا ہے۔بچوں کی ہلاکت پر نہ تو صوبائی حکومت نے کوئی نوٹس لیا ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے۔جاں بحق بچوں کے ورثاء کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں ڈاکٹر موجود ہی نہیں ہیں اور گائنی وارڈ میں آکسیجن کی کمی ہے۔بچوں کے ورثاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خیرپور:وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی شہر خیر پور کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث ایک اورنومولود دم توڑگیا،جاں بحق بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔
اندرون سندھ اسپتالوں کی حالت ابتر ہوگئی۔ سندھ کے وزیراعلیٰ کے آبائی شہر خیرپور میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔سول اسپتال خیرپور میں پانچ بچوں کی ہلاکت نے محکمہ صحت کی کارکردگی کو سوالیہ نشان بنا دیا۔
سول اسپتال خیر پور میں گزشتہ روز سے اب تک پانچ نومولود جان کی بازی ہار چکے ہیں اور یہ ہوا ہے کہ سینئر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور بروقت آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے۔ اسپتال میں سینئر ڈاکٹرز آنا گوارا نہیں کرتے جبکہ سہولیات کے فقدان نے صورتحال کو مزید ابتر کردیا ہے۔
بچوں کی ہلاکت پر نہ تو صوبائی حکومت نے کوئی نوٹس لیا ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے۔جاں بحق بچوں کے ورثاء کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں ڈاکٹر موجود ہی نہیں ہیں اور گائنی وارڈ میں آکسیجن کی کمی ہے۔بچوں کے ورثاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔