وزیراعظم نواز شریف پر چاروں صوبوں سے یکساں برتاو پر زور

شائع 18 اکتوبر 2016 03:13pm

کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف چاروں صوبوں کو ساتھ لیکر نہ چلے تو گونواز گو کے نعرے لگیں گے۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کے مطالبات کو جمہوری قرار دیا اور تردید کی کہ وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم پر چاروں صوبوں سے یکساں سلوک روا رکھنے پر زور دیا اور خبردار کیا کہ بصورت دیگر حکومت مخالف نعرے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سلام شہداء ریلی کا اہتمام کیا گیاتھا، ریلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے حکومت پر شدید تنقید کی تھی ۔

Read Comments