Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کےایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ کے ملزم یوسف کابورو، ذوالفقارشلوانی،انعام اکبر،سارنگ لطیف سمیت 13 افسران پیش ہوئے ۔
عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن سمیت 3 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے ملزمان کوریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مفرورملزمان کو 5 نومبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔