Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے ۔اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین تیان گوؤلی نے ملاقات کی ۔ جس میں دونوں ممالک کے اقتصادی و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبے پر بھی گفتگو کی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین صدابہار دوستی اصولوں اور باہمی مفاد پر مبنی ہے ۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری منصوبہ دونوں ممالک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو اس خطے کے عوام کی تقدیر بدل دے گا ۔ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بینکنگ سسٹم نے بہترین منافع کمایا ہے، گزشتہ 5 سالوں میں بینکنگ نظام میں ترقی کی شرح سب سے بلند رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں بینکنگ کے شعبے میں دلچپسی رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے ۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین تیان گوؤلی نے ملاقات کی ۔
جس میں دونوں ممالک کے اقتصادی و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبے پر بھی گفتگو کی ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین صدابہار دوستی اصولوں اور باہمی مفاد پر مبنی ہے ۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری منصوبہ دونوں ممالک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو اس خطے کے عوام کی تقدیر بدل دے گا ۔ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بینکنگ سسٹم نے بہترین منافع کمایا ہے، گزشتہ 5 سالوں میں بینکنگ نظام میں ترقی کی شرح سب سے بلند رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں بینکنگ کے شعبے میں دلچپسی رکھتے ہیں ۔
اس موقع پر بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔