Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ہاوٴس فنانس کے لئے غیرفعال قرضوں میں نو فیصد کمی ہوگئی، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک نان پرفارمنگ لونز کی مالیت چودہ ارب بارہ کروڑ روپے رہ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مکانات کے لئے حاصل کردہ غیرفعال قرضوں کی وصولی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سال دوہزار چودہ کے اختتام پر ان قرضوں کا حجم پندرہ ارب اکیاون کروڑ روپے تھا، جو جنوری سے ستمبر دوہزار پندرہ تک کم ہو کر چودہ ارب بارہ کروڑ روپے رہ گیا۔ اس طرح ہاوٴسنگ فنانس کے نان پرفارمنگ لونز میں ایک اب انتالیس کروڑ روپے کمی ہوئی۔ اس دوران ہاوٴس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے غیرفعال قرضے پچاس کروڑ روپے اضافے سے پانچ ارب روپے تک پہنچ گئے۔ تاہم اسلامی بینکوں اور سرکاری بینکوں کے قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد:ہاوٴس فنانس کے لئے غیرفعال قرضوں میں نو فیصد کمی ہوگئی، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک نان پرفارمنگ لونز کی مالیت چودہ ارب بارہ کروڑ روپے رہ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مکانات کے لئے حاصل کردہ غیرفعال قرضوں کی وصولی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سال دوہزار چودہ کے اختتام پر ان قرضوں کا حجم پندرہ ارب اکیاون کروڑ روپے تھا، جو جنوری سے ستمبر دوہزار پندرہ تک کم ہو کر چودہ ارب بارہ کروڑ روپے رہ گیا۔ اس طرح ہاوٴسنگ فنانس کے نان پرفارمنگ لونز میں ایک اب انتالیس کروڑ روپے کمی ہوئی۔ اس دوران ہاوٴس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے غیرفعال قرضے پچاس کروڑ روپے اضافے سے پانچ ارب روپے تک پہنچ گئے۔ تاہم اسلامی بینکوں اور سرکاری بینکوں کے قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔