Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے،پارہ چنار،،اسکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات نے آج اورکل بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخواہ،فاٹا،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اورژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔سب سے زیادہ سردی پارہ چنار اور اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈرہا۔پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے،پارہ چنار،،اسکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات نے آج اورکل بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخواہ،فاٹا،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اورژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔سب سے زیادہ سردی پارہ چنار اور اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈرہا۔پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔