اپ ڈیٹ 26 اگست 2017 07:58am

انگلیاں چٹخانےوالے افراد ایک باریہ ضرور پڑھ لیں

انگلیوں کو چٹخانے کی عادت تقریباً ہر دوسرے شخص کو ہوتی ہے ۔ کچھ لوگوں میں یہ عادت اتنی زیادہ پائی جاتی ہے کہ وہ دن میں کئی بار انگلیوں کو چٹخاتے ہیں اور انہیں محسوس بھی نہیں ہوتا کہ وہ انگلیاں چٹخانے کے اتنے عادی ہوچکے ہیں۔

کچھ لوگ جب پریشان کا شکار ہوتے ہیں تو انگلیاں چٹخاتے ہیں۔

انگلیاں چٹخانے کے حوالے سے کئی باتیں سننے میں آتی ہیں کہ انگلیوں کو چٹخانہ خطرناک ہوتا ہے۔

لیکن اب ماہرین نے تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلیاں چٹخانہ  خطرے کی بات  نہیں ہے اور نہ ہی اس سے آپ کی انگلیوں کو کوئی نقصان پہنچتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے انگلیاں چٹخانے کے دوران ایک الٹراساؤنڈ کیا گیا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگلیاں چٹخانے سے جو آواز آتی ہے وہ اصل میں ہماری انگلیوں کے جوائنٹس میں گیس ببل ہوتے ہیں۔

جیسے ہی ہم انگلیاں چٹخانے کے لئے اپنی انگلیاں موڑتے ہیں تو انگلیوں میں موجود سیال سے گیس ببل خارج ہوتے ہیں اور پٹخے جیسی آواز نمودار ہوتی ہے۔

انگلیوں کے چٹخانے کا جب الٹراساؤنڈ کیا گیا تو اس میں انگلیوں کے چٹخانے پر ایک تیز فلیش لائٹ نمودار ہوئی، جس طرح کوئی پٹخاہ پھٹنے سے آواز آتی ہے اور تیز روشنی بھی آتی ہے، اسی طرح انگلیوں کے چٹخنے سے بھی ایسی ہی آواز اور روشنی نمودار ہوئی۔ جس کو ماہرین نے پٹخاہ پھٹنے سے تشبیہ دی ہے۔

انگلیاں چٹخانے سے کئی لوگوں کو بہت سکون اور آرام محسوس ہوتا ہے۔

لہذا اب آپ بالکل آرام سے انگلیاں چٹخا سکتے ہیں اور اپنی اس عادت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔

Read Comments