شائع 20 اکتوبر 2016 06:05am

پاکستانی اداکاروں کابھارتی فنکاروں کیخلاف بڑی کارروائی کا مطالبہ

لاہور:پیمرا کی جانب سےپاکستان میں  بھارتی مواد کی نشریات پر مکمل پابندی  کے فیصلے کو سراہتے  ہوئے پاکستانی فنکاروں کا کہنا ہے کہ پیمرا کا یہ اقدام بالکل صحیح ہے۔

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکار جن میں بشریٰ انصاری،آمنہ شیخ،ثروت گیلانی،شہزاد رضا،احسن خان فیصل قریشی،عابد علی،اعجاز اسلم،سنیتا مارشل،شمعون عباسی،فرمان خان،حسن جہانگیر،سلیم جاوید،قوی خان وغیری شامل ہیں نے امید ظاہر کی ہے کہ پیمرا مستقبل میں بھی اپنی پالیسی پر قائم رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی نشریات  پر پابندی ہمارے ملک کے نئے اور باصلاحیت اداکاروں کو سامنے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگی،اس کے علاوہ ہمارے سینماؤں پر بھی اس پابندی  کا مثبت اثر پڑے گا۔

پاکستانی اداکاروں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کہ یہ پابندی بھارتی مواد کے علاوہ اُن اشتہارات پر بھی لگنی چاہئے جن میں بھارتی فنکار کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد  انڈیا کی بااثر شخصیات  پاکستان کیخلاف متحد ہوگئی تھیں اور چند ایک کو چھوڑ کر باقی تمام لوگ پاکستانی اداکاروں کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہوگئے تھے۔

بشکریہ:برینڈ سینیریو

Read Comments