Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیاری صرافہ بازار میں بیکری پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ، زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتولین کی شناخت ممتاز اور اختر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ۔ پولیس نے بیکری پرفائرنگ کے ملزم عبداللہ کو سول اسپتال سے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ،ملزم نے خود کولیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب فائرنگ سے زخمی ظاہر کیا تھا۔
شاہ لطیف کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،مقتول کی شناخت معراج کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس اوررینجرزنے شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں 16جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرکے اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلی ۔