Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارسمیت تمام فریقین سے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ میں پاناما پیپرزسے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کی درخواستوں کو قابل سماعت قراردےدیا۔
اس سے پہلے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف وطن پارٹی کی درخواست عدالت نے ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
درخواست گذار کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ خان نے دلائل دیے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا جائے بلکہ پارلیمنٹ کوکام کرنے دیا جائے، عدلیہ کو بھی روزدھمکایا جارہا ہے۔
جس پرجسٹس خلجی عارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کوکوئی نہیں دھمکا سکتا ، دھمکانے کا لفظ استعمال نہ کریں اپنے فرائض سے آگاہ ہیں کسی سے ڈرنے والے نہیں۔