برتن دھونے سے کئی خواتین کو الجھن ہوتی ہے۔ لیکن شاید وہ اب تک وہ اس بات سے بےخبر ہیں کہ برتن دھونے سے ان کو ڈپریشن جیسی بیماری سے نجات مل سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برتن دھونا خواتین کےلئے اچھا ہے۔ اگرآپ روزانہ برتن دھوئیں تو اس سے آپ کا ذہنی دباؤ ختم ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ پوری توجہ کے ساتھ برتن دھوئیں تو اس سے آپ کو دماغی سکون ملتا ہے اور آپ ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے۔
جب آپ پوری توجہ کے ساتھ برتن دھوتے ہیں تو آپ صابن کی خوشبو کو محسوس کرنے سمیت پانی کے درجہ حرارت کو بھی بغور محسوس کرتے ہیں۔
پوری توجہ سے برتن دھونے سے آپ کے ذہن میں موجود پریشانی کم ہونے لگتی ہے اور آپ اچھا محسوس کرتے ہیں۔
ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ چھوٹی ایکٹیوٹیز سے آپ ذہنی سکون پاسکتے ہیں اور اسٹرس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔