سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کا اعلان

شائع 20 اکتوبر 2016 04:10pm

اسلام آباد: پاکستان نے اپنے فنکاروں کےخلاف بھارت میں روا رکھے جانے والے حالیہ منفی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں نیوزبریفنگ کے دوران بتایاکہ او آئی سی وزراء خارجہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے، ترجمان نے کہاکہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قبول نہیں کرے گا۔

رجمان نفیس ذکریا نے کہاکہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت تعلقات میں ثالثی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو سلوک رکھا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھاکہ بھارت کی جانب سے سارک پلیٹ فارم کو کو سیاسی ایجنڈے کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے،  بھارت اب تک سارک کے آٹھ میں سے پانچ سربراہی اجلاسوں کو منسوخ کروا چکا ہے۔

Read Comments