اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2016 08:16am

چنیوٹ:مشکوک گاڑی سےبھاری تعداد میں اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار

 چنیوٹ:چنیوٹ میں پولیس نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی،مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر پولیس ناکے سے ایک مشکوک گاڑی گزررہی تھی ،جس کو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے، جس میں 7 ایس ایم جی،18کلانشنکوف،73پسٹلز اور 20ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ملزم کا تعلق ہری پور سے بتایا جاتا ہے۔

Read Comments