شائع 21 اکتوبر 2016 08:26am

چائے والے کی ایک دن کی آمدنی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد:انٹرنیٹ پر راتوں رات شہرت حاصل کرنےوالےپاکستان کے پُر کشش چائے والے(ارشد خان) کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ وہ خوش قسمت ترین انسانوں میں سے ایک ہیں تو غلط نہ ہوگا۔

ایک معمولی سے اسٹال پر چائے بنانے کے بعد اگر کسی کو ماڈلنگ کی پیشکش کی جائےتو یہ یقیناً خوش قسمتی کی علامت ہے، اور خدا کسی کسی کو ہی اس اعزاز سے نوازتے ہیں۔

ماڈلنگ کنٹریکٹ سائن کرنے سے قبل ارشد اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے والے کے ٹھیلے پر دن کےحساب سے محض 500 روپےآمدنی  پر کام کرتے تھے،مہنگائی کے اس دور میں جہاں ہر چیز کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہے ، 500 روپے جیسی رقم سے خرچے چلانا بیحد مشکل ہوتا ہے۔

ارشد 17 بہن بھائی ہیں ،جن میں اُن کانمبر تیسرا ہے،17 بہن بھائیوں اور والدین کے ساتھ صرف 500 روپے آمدنی میں گزارا کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے۔500 روپے سے اچانک لاکھوں روپے کمانا یہ اعزاز بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پاکستان کا پُرکشش ترین چائے والا

واضح رہے کہ نیلی آنکھوں والے اس پُر کشش چائے والے کی تصویر جویریا علی نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں کھینچی تھی اور اسے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا تھا،جہاں سے یہ تصویر وائرل ہوئی اور ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔اس تصویر کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور دیکھتے ہی پاکستانی اور بھارتی اداکاروں سے زیادہ پُرکشش قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ ارشد خان کی غیر معمولی مقبولیت کے باعث  انہیں ایک آن لائن شاپنگ کمپنی کی جانب سے ماڈلنگ کی آفر کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا ،اور اب وہ چائے کا پروفیشن چھوڑ کر ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  پاکستانی چائے والے کی دھوم بھارت تک

Read Comments