خوبصورت اور صاف و شفاف جلد ہر کوئی پانا چاہتا ہے بلکہ خوبصورت جلد کے خواب خواتین کے ساتھ مرد بھی دیکھتے ہیں۔
مرد اور خواتین دونوں ہی جلد کی حفاظت اور اس کو خوبصورت بنانے کے لئے کئی بیوٹی کریم کا استعمال کرتے ہیں۔
ان بیوٹی کریم سے آپ کو نقصانات بھی ہوسکتے ہیں اور کبھی یہ بیوٹی کریم کام بھی کرجاتی ہیں۔ لیکن ان بیوٹی کریمز کا اثر زیادہ دیر تک نہیں رہتا اور آپ کے پیسے الگ ضائع ہوجاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو گھر میں موجود چیزوں سے فیس ماسک کی ترکیب بتائیں گے جس کے ذریعے آپ باآسانی جھریوں، داغ دھبوں، آنکھوں کے گرد حلقے کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس ماسک کے ذریعے آپ کا چہرہ فریش اور خوبصورت بن سکتا ہے اور اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ماسک قدرتی چیزوں سے بنتا ہے اور کیمیکلز سے بالکل پاک ہے۔
اس فیس ماسک کو آئلی اور ڈرائی جلد والے دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن ماسک کے اجزاء میں کچھ ردوبدل کرنا ہوگا۔
اس ماسک کے استعمال کرنے کے 2 گھنٹے بعد ہی آپ کو واضح نتائج نظر آئیں گے اور آپ کی جلد پہلے سے کئی زیادہ خوبصورت لگنے لگے گی۔
:ماسک بنانے کا طریقہ
٭ سب سے پہلے انار کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا لیں۔
٭ جب چھلکے اچھی طرح سوکھ جائیں تو ان کو بلینڈر میں پیس لیں۔
٭ انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بناکر ائیر ٹائٹ جار میں رکھ دیں۔
:خشک جلد کے لئے
:جن افراد کی خشک جلد ہے وہ یہ ماسک استعمال کریں
انار کے چھلکوں کا پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ، شہد 1 کھانے کا چمچ، لیموں کے قطرے 2 سے 3، دہی 1 کھانے کا چمچ ، ٹماٹر کا گودا 1 کھانے کا چمچ، بالائی والا دودھ 2 کھانے کے چمچ۔
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور چہرے پر 20 منٹ تک کے لئے لگا لیں۔ پھر اپنے چہرے کو دھوکر ٹیشو سے صاف کرکے کوئی بھی موئسچرائزر لگالیں۔ اس ماسک سے آپ کی خشک جلد نرم و ملائم ہوجائے گی اور آپ کے چہرے پر چمک بھی آئے گی۔
:جن افراد کی آئلی جلد ہے وہ یہ ماسک استعمال کریں
انار کے چھلکوں کا پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ، شہد 1 کھانے کا چمچ، لیموں کے قطرے 2 سے 3 عدد، عرق گلاب حسب ضرورت۔
ان تمام اجزاء کو مکس کرکے اپنے چہرے پر 15 منٹ کے لئے لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ اس ماسک سے آپ کے چہرے پر موجود جھریاں ختم ہوجائیں گی۔ آنکھوں کے گرد حلقوں اور چہرے پر موجود داغ دھبوں کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔