Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
رحیم یار خان :وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں ہم اپنے فائدے کیلئے اقتدار میں نہیں آئے،عوام کو حق نہ دینے والے اپنی آخرت کی فکر کریں۔
وزیراعظم نواز شریف نے رحیم یار خان میں قومی صحت پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےملک میں 50نئے اسپتال بنانے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی صحت پروگرام کے ذریعےعوام کو علاج کی سہولیات دے رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ملکی اداروں کو دوسروں نے تباہ کیا گیا، نون لیگ نے آکر انہیں بہترکیا، پوچھا جائے کسی نے موٹروے بنائی؟ ہمیشہ اقتدار نہیں رہتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم اور ملکی ادارے ٹھیک کردیئے،موٹروے کا جال بچھادیں گے۔