دفاعی کونسل کے وفد کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2016 03:54pm

اسلام آباد:دفاع پاکستان کونسل کے وفد نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے ملاقات کی اور انہیں فورتھ شیڈول میں شامل علماء کے معطل قومی شناختی دستاویز بحال کرانے پر آمادہ کرالیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں دفاع کونسل کے وفد نے چودہری نثار سے ملاقات کی اور کہاکہ وہ ملکی سیکیورٹی بہتر بنانے کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں تاہم چند عناصر اسلامی اسلامی قوتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، لہذا حکومت اسکا نوٹس لے۔

وزیرداخلہ نےکہاکہ پاکستان اسلامی نظریے پر ہی قائم ہوا تھا دنیا کی کوئی طاقت مذہب کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی، چودھری نثار نے کہاکہ تمام صوبوں کو شیڈول فورکی لسٹوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا کہا جائے گا، شیڈول فور میں شامل تمام شخصیات پاکستانی ہیں انہیں شناختی کارڈ اور شہریت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایت جاری کی کہ ایسا کوئی شناختی یا شہریتی دستاویز منسوخ ہوا ہے تو یہ عمل کو درست کیا جائے، آئندہ بھی ایسے فیصلوں سے اجتناب کیا جائے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ  ملک میں بحالی میں دینی قوتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ، انہیں نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صوبوں سے مل کر دینی حلقوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔

Read Comments