نواز،زرداری،الطاف اور پی ٹی آئی مدمقابل ہیں، عمران خان

شائع 21 اکتوبر 2016 03:24pm

پشاور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک طرف نواز شریف، زرداری، الطاف حسین اور اسفندریار تو دوسری طرف تحریک انصاف ہے، دو تاریخ کو فیصلہ ہوگا کہ یہ پاکستان  ڈاکوؤں کا یا قائداعظم کا ہے۔

پشاور کے علاقے متنی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ملک کا سر براہ چور ہو تو سارا نظام چوری پر چلتا ہے تاہم ہم نے خودار قوم بن کرعدل و انصاف کا نظام قائم کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  دو نومبر کو فیصلہ ہو گا کہ یہ چوروں اور ڈاکووں کا پاکستان ہے یا قائد اعظم کا ،ایک طرف نواز اور انکے ڈاکو ساتھی اور دوسری طرف پی ٹی آئی اور پاکستان کے عوام ہیں۔

عمران کا مزید کہنا تھاکہ وہ کلمہ پڑھنے والے شخص کرپٹ شخص کوسربراہ نہیں مانتے اورظلم کے خلاف جدو جہد کر نے کو جہاد سمجھتے ہیں اور ملک میں عدل اور انصاف کا نظام قائم کر نا پی ٹی آئی  کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے باپ کسی بھی جماعت میں ہو پر بچے ہمارے ساتھ ہے ۔

Read Comments