کراچی :ڈرگ روڈ پر مرمتی کام مکمل ،ٹریفک کیلئے کھو ل گیا گیا

شائع 03 جنوری 2016 11:05am

کراچی میں ڈرگ روڈ ریلوے ٹریک کا مرمتی کام مکمل ہونے کے شاہراہ فیصل کا بند ٹریک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ٹریک کی بندش سے شاہراہ فیصل اورراشدمنہاس روڈ پربدترین ٹریفک جام رہا۔

ڈرگ روڈ کے مقام پرشاہراہ فیصل کاایک ٹریک ریلوے ٹریک کےمرمتی کام کے باعث گذشتہ رات سے بند تھا۔جس کے باعث ایئرپورٹ سے شہرکی جانب آنے والےٹریفک کوبھی شاہراہ فیصل کےدوسرے ٹریک پررواں رکھاگیا۔ایک ٹریفک کے دباوکے باعث شہریوں کوشاہراہ فیصل اورراشدمنہاس روڈ پرگھنٹوں ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا رہا ۔

کے ایم سی کے انجینئرکا کہنا ہے کہ ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب کو یہ کام رکھا گیا تھا کیونکہ اس دن یہاں ٹریفک معمول سے کم رہتا ہے۔کبھی مرمتی کام تو کبھی احتجاج، جلسہ اورجلوس کی وجہ سے ٹریفک جام کراچی کی باسیوں کی قسمت میں رہ گیا ہے ۔

Read Comments