بھارتی فوج کا جنگی جنون، ایل او سی پر فائرنگ، پاکستانی فوج کا بھرپور جواب

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2016 01:18pm

راولپنڈی :جنگی جنون کا شکاربھارتی سیکیورٹی فورسزنے صبح ورگنگ باؤنڈری پرشکر گڑھ سیکٹراورپھرمسلسل دوسری مرتبہ کنٹرول لائن پرکیریلہ سیکٹرپرسویلین آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑجواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسزنے پہلے صبح نو بجے ورکنگ باؤنڈری پرشکرگڑھ سیکٹرمیں چک امرو گاؤں کو بلااشتعال فائرنگ اورمارٹرگولوں سے نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسزکی اشتعال انگیزی کا پاکستان رینجرزپنجاب نے بھرپورجواب دیا۔ فائرنگ کا تبادلہ ساڑھے نوبجے تک جاری رہا۔ بھارتی فورسزنے دوسری مرتبہ پھرفائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیریلہ سیکٹرمیں سویلین آبادی کونشانہ بنایا۔

 پاکستانی فورسز نے یہاں بھی بھارتی فورسزکی اشتعال انگیز کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا، جنگی جنون میں ڈوبی بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری اورکنٹرول لائن پراشتعال انگیزکارروائیوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Read Comments