Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وہاڑی:پنجاب کے علاقے وہاڑی میں مقامی سونے کے تاجر کے گھر سے ڈاکو 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔وہاڑی میں رات گئے سونے کے تاجرشیخ دلشاد کے گھرمیں مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، گھر میں موجود الماری میں موجود 74 تولے سونا اور 15 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ ڈکیتی کی واردات کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرشواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد بھٹی و دیگر تاجران نے ڈکیتی میں ملوث افراد کو گرفتارکرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وہاڑی:پنجاب کے علاقے وہاڑی میں مقامی سونے کے تاجر کے گھر سے ڈاکو 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
وہاڑی میں رات گئے سونے کے تاجرشیخ دلشاد کے گھرمیں مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، گھر میں موجود الماری میں موجود 74 تولے سونا اور 15 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ ڈکیتی کی واردات کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرشواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد بھٹی و دیگر تاجران نے ڈکیتی میں ملوث افراد کو گرفتارکرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔