سکھر :لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کو احتجاج
سکھر میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے شہری بلبلا اٹھے۔گولی مار کے علاقے میں سوئی سدرن کے دفتر کے سامنے شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا ۔گھر سے لکڑیاں اور برتن لاکر دفتر کے سامنے احتجاجاً کھانا اور روٹیاں بنائیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔شہریوں نے گیس لوڈشیڈنگ ختم کرکے پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
Read Comments