Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پرڈاکٹرعاصم کے طبی معائنے کیلئے8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، عدالت نے میڈیکل بورڈ سے ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم کی ہا ئیڈرو تھراپی اورآپریشن سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،عدالت کی ہدایت پرجے پی ایم سی نے ڈاکٹرعاصم کے طبی معائنے کیلئے 8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
عدالت نے نجی اسپتال کو حکم دیا کہ 25 اکتوبر تک جے پی ایم سی کے میڈیکل بورڈ کو رپورٹ پیش کی جائے،جبکہ ایک نجی اسپتال نے ہائیڈرو تھراپی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹرعاصم کو ہائیڈرو تھراپی سے زیادہ آپریشن کی ضرورت ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر عاصم کے چلنے پھرنے کا معاملہ حساس ہے،عدالت نوعیت کا جائزہ لینے کے بعد ہی حکم نامہ جاری کرسکتی ہے۔