عمران خان کو سیاست اور نواز شریف کو حکومت کرنا نہیں آتی،خورشید شاہ

شائع 22 اکتوبر 2016 07:49am

سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں وزیراعظم پہلے بھی پریشان تھے، اب بھی پریشان ہیں، انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے، عمران خان کو سیاست اور نواز شریف کو حکومت کرنا نہیں آتی۔

سکھر میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں،موجودہ صورتحال سے نواز شریف پریشان ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاچور، چوری کرتے ہیں تو لڑپڑتےہیں اتنے بڑے الزامات کے بعد گورننس چیلنج ہوجاتی ہے،انہوں نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

Read Comments