شائع 22 اکتوبر 2016 11:14am

فلم' اے دل ہے مشکل'کی ریلیز کی مشروط اجازت

ممبئی:بھارتی انتہا پسند تنظیم نونرمن سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے پاکستانی فنکاروں کیخلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔کوئی پاکستانی فنکار فلم میں شامل نہیں ہوگا یہ مطالبہ پوراکروانے کے بعد  راج ٹھاکرے نے  فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی ریلیز کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کا فیصلہ 5 کروڑ پر ہوا،بھارتی انتہا پسند تنظیم  نونرمن سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیوویندرا فیڈنیوس،فلمساز کرن جوہر اور مکیش بھٹ سے    آج ممبئی میں ملاقات کی اور  تین مطالبات سامنے رکھے جنہیں مان لینے پر راج ٹھاکرے نے فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کی اجازت دے دی۔

پروڈیوسرز گلڈ نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ  کو یقین دہانی کروا دی ہے کہ کوئی پاکستانی فنکار فلم میں نہیں ہوگا۔

 ملاقات کے بعد راج ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کی جس میں فلم اے دل ہے مشکل کی مشروط  ریلیز  کی اجازت دے دی۔

 تاہم ان کا کہنا تھا کہ اڑی واقع میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں  کو فلم 'اے دل ہے مشکل' کے آغاز  پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

راج ٹھاکرے نے  مطالبے میں کہا کہ فلم پروڈیوسرز کو لکھ کر دینا ہوگا کہ پاکستانی فنکاروں کو فلم میں نہیں لیں گے۔

 اگر بھارتی پروڈیوسر کی کسی بھی فلم میں پاکستانی فنکار موجودہوں گے تو اسے پانچ کروڑ روپے دینے ہوں گےاور یہ رقم  فوج کے ریلیف فنڈ  میں دی جائے گی۔

Read Comments