Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: کراچی پریس کلب کے باہر رینجرز نے کارروائی کی جس میں ایم کیو ایم لندن کے2رہنماحسن ظفر اور کنور خالدیونس زیرحراست لے لیے گئے۔
آج نیوز کے مطابق ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے زیرحراست رہنماؤں کومیٹھا رام ہاسٹل منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں سے تفتیش کاآغاز کردیاگیاہے اور دونوں رہنماؤں سےعلیحدہ علیحدہ تفتیش کی جارہی ہے۔
ایم کیو ایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی نے آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے۔