نواز شریف کے جرائم بین الاقوامی کنسورشیم نے بے نقاب کیے، جہانگیر ترین

شائع 22 اکتوبر 2016 02:11pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ  نواز شریف کے جرائم مکمل شواہد اور دستاویز کے ساتھ تحقیقاتی کے بین الاقوامی کنسورشیم نے دنیا کے سامنے بے نقاب کئے-

وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا ایک ایک صفحہ نواز شریف اور اسکے خاندان کی سیاہ کاریوں کی داستان سنا رہا ہے۔  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں پر یلغار کی تاریخ رکھنے والوں سے عدالت کے فیصلے کے انتظار کی تکرار باعث تعجب ہے- لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود نواز شریف نے ممنوعہ علاقوں میں پوری ڈھٹائی سے شوگر ملیں لگائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا انتہائی مفصل شواہد کی موجودگی میں نیب, ایف آئی اے, ایف بی آر سمیت تمام ادارے مفلوج کیوں ہیں؟  ریاست کی بنیادوں پر عملی ضرب لگانے والے شخص اور اسکے خاندان کے احتساب کیلئے قوم سڑکوں پر نکلنے پر کیوں مجبور ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  دو نومبر کے بعد اسٹیٹس کو کی قوتوں کے آگے مضبوط بند باندھ دیں گے۔

Read Comments