Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ تنظیمی کمیٹی اور حیدر آباد ضلعی کمیٹی کے گیارہ ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
اعلامیے کے مطابق ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ظفر راجپوت،رشید بھیا، فوزیہ عامر اور رضوانہ اسلم کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر پارٹی سے خارج کر دیا گیا ہے ۔
جبکہ حیدرآباد ضلعی کمیٹی کے ارکان عابدغور، جاویدخان،ذوالفقارعلی خانزادہ،فہیم بیگ،فاروق خان ،فہیم راحیل اور سعید عزیز کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نکالے گئے افراد سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھیں۔