Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان میں چھپنے والی خبر کے ذمہ دار پرویز رشید ہیں۔
شیخ رشید نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کی اور وزیراطلاعات پر اجلاس کی اندرونی کہانی افشا کرنے کا الزام لگایا۔
انھوں نے کہا کہ ڈان کی خبر پر 2بیوروکریٹس کو قربان کیا جارہاہے،ایک بیورکریٹ سلطانی گواہ بننے کے لیے تیار ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے ڈان کی خبر کو من گھڑت قراردیا۔
ادھر وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے سے اداروں میں تصادم کرانا چاہتے ہیں
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ خبر لیک ہونے کی تحقیقات 4روز میں کرلی جائے گی، تاہم 10روز ہونے کو آئے لیکن ابھی تک تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی ہیں۔
قومی سلامتی سے متعلق خبر پر کورکمانڈرز نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھااور وزیراعظم ہاؤس پہلے ہی اس خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے چکا ہے۔