Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی کےعلاقےمنگھو پیر میں رینجرز اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ،رات گئے خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں موجود دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔ جس کی میت کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،ایک رینجرز اہلکار کی میت کو اسپتال لایا گیا تھا جسے قانونی کارروائی کے بعد رینجرز اہلکار واپس لے گئے۔