نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک گارڈ جاں بحق

شائع 03 جنوری 2016 12:35pm

لاہور:لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہاوٴسنگ سوسائیٹی پر تعینات نجی کمپنی کا ایک گارڈ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ہاوٴسنگ سوسائیٹی پر تعینات گارڈز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک گارڈ موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا،جاں بحق ہو نے والا عابد حسین ڈیوٹی پر تعینات تھا،زخمی حنیف کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Read Comments