Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:رینجرز نے ایم کیوایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے 4اراکین کو گرفتاری کے بعد سینٹرل جیل منتقل کردیا ہے۔
گزشتہ روز ایم کیوایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے اراکین کو گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا پہلے ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور پھر کنور خالد کو حراست میں لیا گیا۔
رینجرز نے بعد میں امجد اللہ کو بھی حراست میں لے لیا ،ملزمان کے خلاف 22اگست کی تقریر کے حوالے سے درج مقدمات میں باقاعدہ طور پر گرفتاری کی گئی تینوں رہنماؤں کو آرٹلری میدان تھانے میں درج مقدمہ نمبر 116اور 117بٹہ 2016کے تحت گرفتارکیا گیا۔
گرفتار تینوں ملزمان کو نقص امان کے تحت 30دن کے لئے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب رینجرز نے حیدر آباد میں رات گئے کارروائی کی اور ایم کیوایم لندن عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کو بھی گرفتار کیا۔