Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی غلط پالیسیوں سے نواز شریف کو مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے حالات چل رہے ہیں ان سے خوف آرہا ہے ،اس وقت نواز شریف کا سب سے بڑا سپورٹر عمران خان ہے ۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتےہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پاناما معاملے پر گیند حکومتی کورٹ میں ہے ، دیکھتے ہیں حکومت اس معاملے کو کیسے حل کرتی ہے تاہم اسلام آباد بند کرنے سے عوام کو مشکلات ہوں گی ، احتجاج کرنا حق ہے لیکن راستے بند کرنا مناسب نہیں ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں تصادم کی فضا نہیں چاہتی ،بلاول بھٹو زرداری کے 4مطالبات نہ مانے گئے تو ہم لانگ مارچ کریں گے۔
پاناما کے معاملے پر عمران خان نے اچھا گیم کھیلا ہے، وہ چاہتے ہیں وہ گرفتار ہو جائیں اور تحریک انصاف جیت جائے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا سیاست میں بات چیت سے انکار جمہوریت کی نفی ہے،اندورونی اوربیرونی معاملات میں بات چیت ہی بہترین حل ہے۔