Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:جعمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو بچانا کوئی جرم نہیں، وہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاناما لیکس سے متعلق معاملہ کورٹ میں ہے۔ عدالت کی طرف سے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ آیا تو اسے قبول کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سڑکوں پر نہیں کسی نہ کسی فورم پر ہی ہوتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ کے فورم کو تسلیم کریں یا واضح کریں کہ وہ عدالت سے مرضی کا فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی کے حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یہ غیر اخلاقی بات ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جلد ہی کشمیر کے معاملے پر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی۔ دینی جماعتوں کے اتحاد کی کوششیں بھی جاری ہیں۔