کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ملزمان گرفتار، 3فرار

اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2016 06:23am

کراچی:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان گرفتار جبکہ 3 ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔

کورنگی نمبر 3 عوامی کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 3ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

ایس ایچ او عوامی کالونی عنیات مروت کے مطابق ،گرفتار ملزم قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے چند روز قبل کورنگی میں دودھ کی دوکان میں ڈکیتی کی واردات میں بھی یہی ملزم ملوث ہیں۔

دوسری جانب گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم گرفتار جبکہ 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔

 گلشن پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم عبدالانبی کے قبضے سے 2کاریں ایک ٹی ٹی پستول بھی بر آمد کر لیا گیا،چوری کی گئی کاریں ابن سینا اسپتال اور گلشن چورنگی سے چھینی گئی تھیں۔

Read Comments