آپریشن ضرب عضب سےملک اور خطے میں استحکا م آیا ہے،آرمی چیف

شائع 24 اکتوبر 2016 06:10am

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے پاکستان اور خطے میں استحکام آیا ہے، پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے اور آج ہر طرف امن کی بہاریں رقصاں ہیں۔

آرمی چیف نے پہلی عالمی پیسز مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں جسمانی طاقت اور ذہنی قوت کی عکاس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کی تربیت مہارت پر کی گئی ہےاور آج اسی کی وجہ سے دہشت گردوں کے خلاف ہمیں کامیابیاں ملی ہیں۔مجھے ہمیشہ سے یقین ہے کہ فوج کی صلاحیت سے ہی جنگ کے نتائج آتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب نے خطے میں امن و سلامتی کی راہ ہموار کی،آپریشن ضرب عضب امن کے لئے لڑی جانے والی جنگ کی مثال ہے، جس سے پاکستان اور خطے میں امن آیا ہے۔

عالمی پیسز مقابلوں میں دنیا کی 18اہم بری افواج کی ٹیموں نے حصہ لیا، جنرل راحیل شریف نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

آرمی چیف اپنے خطاب کے بعد تمام فوجیوں میں گھل مل گئے۔ جنہوں نے جنرل راحیل شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Read Comments