Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 2نومبر کے احتجاج میں پیپلز پارٹی شرکت نہیں کررہی لیکن اگر حکومت نے گرفتاریاں کیں تو فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تمام ادارے وزیراعظم نوازشریف کے تابع ہونے کے باعث کوئی کارروائی نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر عمران خان کا تحقیقات کرانے کا مطالبہ درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل وزیراعظم نوازشریف سے ہی شروع ہونا چاہیے۔