مالٹا سردیوں کا غذائیت بخش پھل ہے،سردیوں میں اس کے استعمال کے بےشمار فوائد تمام لوگ جانتے ہوں گے، لیکن مالٹے کا غیر ضروری سمجھے جانے والا حصہ یعنی اس کا چھلکا کتنا مفید ہے یقیناً آپ اس بات سے لاعلم ہوں گے۔
یہاں مالٹے کی نہیں بلکہ مالٹے کے چھلکے کی افادیت سے متعلق تحریر پیش کی جا رہی ہے،ہمیں یقین ہے اسے پڑھ کر آپ مالٹے کے چھلکے کو کبھی نہیں پھینکیں گے۔
مالٹے میں موجود وٹامن سی انسانی ہڈیوں کیلئے بیحد فائدے مند ہے، وہ خواتین جو اپنی جلد کے حوالے سے کافی پریشان رہتی ہیں،ان کیلئے مالٹا کسی نعمت سے کم نہیں۔
٭مالٹے کا چھلکا نہ صرف جلد کے داغ دھبےاور کالے نشانات کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ اسکن کی سُستی اور تھکاوٹ کو دور کرکے قدرتی چمک بھی واپس لاتا ہے۔
٭دو چائے کا چمچ مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر لے کر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور تھوڑا سا دہی ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور اسے چہرے پر لگائیں ،20 منٹ بعد دھولیں ،ہفتے میں 2 یا 3 بار اس عمل کو دُہرائیں آپ اپنی اسکن میں جادوئی تبدیلی محسوس کریں گے۔
اس کے علاوہ مالٹے کا چھلکا جسم کی کثافت کو دور کرکے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے،دن میں دو مرتبہ مالٹے کے چھلکوں سے بنی چائے پئیں ،آپ اپنے اندر حیرت انگیز اور خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔
یہ تحریر محض معلومات عامہ کیلئے پیش کی جارہی ہے