Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: محکمہ انسداددہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سندھ کے امیرعمرکاٹھیو کوگرفتارکرلیا،گرفتاری سانحہ صفورامیں ملوث ملزم سعد عزیزکی نشاندہی پرعمل میں آئی ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ صفوراکے ملزمان کے گردگھیراتنگ کردیا گیا،مرکزی کرداراورداعش سندھ کاامیرگرفتارکرلیا گیا،سی ٹی ڈی کی کارروائی میں داعش کاامیرعمرکاٹھیوگرفتارہوا،سانحہ صفوراکا مرکزی کردارعمرکاٹھیوالقاعدہ سے داعش میں شامل ہوا،دوہزارگیارہ میں سندھ میں دہشتگردوں کامنظم نیٹ ورک قائم کیا،عربی بولنے میں ماہراوردہشتگردی کیلئے فنڈنگ کرتاتھا،اہلیہ داعش خواتین کانیٹ ورک چلاتی ہے،القاعدہ عرب کے دہشتگردوں کو سہولیات فراہم کرنا عمر کاٹھیوکی ذمہ داری تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ صفوراکے گرفتارملزم سعد عزیزکی نشاندہی پرگرفتاری عمل میں آئی،ادھرسی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرکاٹھیو کی نشاندہی پرجلد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔
کراچی: محکمہ انسداددہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سندھ کے امیرعمرکاٹھیو کوگرفتارکرلیا،گرفتاری سانحہ صفورامیں ملوث ملزم سعد عزیزکی نشاندہی پرعمل میں آئی ۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ صفوراکے ملزمان کے گردگھیراتنگ کردیا گیا،مرکزی کرداراورداعش سندھ کاامیرگرفتارکرلیا گیا،سی ٹی ڈی کی کارروائی میں داعش کاامیرعمرکاٹھیوگرفتارہوا،سانحہ صفوراکا مرکزی کردارعمرکاٹھیوالقاعدہ سے داعش میں شامل ہوا،دوہزارگیارہ میں سندھ میں دہشتگردوں کامنظم نیٹ ورک قائم کیا،عربی بولنے میں ماہراوردہشتگردی کیلئے فنڈنگ کرتاتھا،اہلیہ داعش خواتین کانیٹ ورک چلاتی ہے،القاعدہ عرب کے دہشتگردوں کو سہولیات فراہم کرنا عمر کاٹھیوکی ذمہ داری تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ صفوراکے گرفتارملزم سعد عزیزکی نشاندہی پرگرفتاری عمل میں آئی،ادھرسی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرکاٹھیو کی نشاندہی پرجلد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔