الیکشن کمیشن:عام انتخابات2018کیلئے عملےکا تربیتی پروگرام شروع

شائع 24 اکتوبر 2016 10:10am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کیلئے عملے کا تربیتی پروگرام شروع کردیا۔

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات 2018 کی تیاریاں شروع کردیں ۔ پولنگ اسٹیشن کوگوگل میپ سے منسلک کرنے اوررزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تربیتی پروگرام کا آغازکردیا۔

 اسلام آباد میں تربیتی پروگرام سے خطاب میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے کہاکہ عام انتخابات میں شفافیت کویقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں ، جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے تحت تمام پولنگ سٹیشنزکی تفصیلات ویب سائٹ پرہوں گی ۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے امید ظاہرکی کہ عام انتخابات کیلئے تربیت یافتہ انتخابی عملہ تیارکرلیا جائے گا ،شفا فیت کیلئے کثیرالمدتی احداف مقررکرلئے ہیں ، دسمبرکے آخرتک تمام پولنگ اسٹیشنزکا ڈیٹا اکھٹا کرلیا جائے گا۔

Read Comments