شائع 24 اکتوبر 2016 04:37pm

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں اسی ہزار افراد کی شرکت

ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس میں مایہ ناز گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے شاندار کنسرٹ سے مداحوں کے دل جیت لئے،کنسرٹ میں اسی ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں سجاموسیقی کا میلہ جہاں گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے خوب رنگ جمایا۔  کنسرٹ میں  اسی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

شرکاء ٹیلرسوئفٹ کے گانوں پر جھوم جھوم کر داد دیتے رہے۔ کنسرٹ میں گلوکارہ نے یو بیلانگ ٹومی، بلینک اسپیس سمیت اپنے دیگر گانوں پر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ یہ کنسرٹ ٹیلر سوئفٹ کا رواں سال کا پہلا کنسرٹ  ہے۔

Read Comments