آرمی چیف راحیل شریف سے برطانوی مشیر قومی سلامتی کی ملاقات

شائع 24 اکتوبر 2016 05:35pm

راولپنڈی:برطانیہ کے مشیر قومی سلامتی مارک لائل گرانٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اورعلاقائی امن و استحکام کیلئے خدمات کو گراں قدر قرار دیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی سر مارک لائل گرانٹ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔

اس موقعے پر دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی مشیر قومی سلامتی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے خدمات کو انتہائی قابل تحسین قرار دیا۔

Read Comments