Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم سندھ کارڈ استعمال نہیں کررہے، آئین کی بات کررہے ہیں، وفاق یا کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،وفاق کے حامی ہیں ذاتی مفاد پر وفاق کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم سندھ کارڈ استعمال نہیں کررہے،آئین کی بات کررہے ہیں،وفاق یا کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے۔عمران خان سے متعلق سوال پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان نے طالبان کا علاج اپنے اسپتال میں کرانے کی خود تصدیق کی،ہم نے کوئی الزام نہیں لگایا،عمران خان کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتے۔مشیر اطلاعات سندھ کا مزیدکہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں نے دہشتگردی کی سرپرستی اس انداز سے کی کہ پاکستان پھنس گیا،ملک میں امن کی ضرورت ہے۔
حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم سندھ کارڈ استعمال نہیں کررہے، آئین کی بات کررہے ہیں، وفاق یا کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،وفاق کے حامی ہیں ذاتی مفاد پر وفاق کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم سندھ کارڈ استعمال نہیں کررہے،آئین کی بات کررہے ہیں،وفاق یا کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے۔عمران خان سے متعلق سوال پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان نے طالبان کا علاج اپنے اسپتال میں کرانے کی خود تصدیق کی،ہم نے کوئی الزام نہیں لگایا،عمران خان کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتے۔مشیر اطلاعات سندھ کا مزیدکہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں نے دہشتگردی کی سرپرستی اس انداز سے کی کہ پاکستان پھنس گیا،ملک میں امن کی ضرورت ہے۔