شائع 25 اکتوبر 2016 05:51am

رشی کپور نے پاکستانی فلم کیوں ٹھکرائی؟اصل وجہ سامنے آگئی

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے پہلے پاکستانی فلم کی آفر ٹھکرانے کی خبر نے پاکستانی شوبز حلقوں میں کافی مایوسی پیدا کردی تھی۔

رشی کپور نے  2015 کی سپر ہٹ فلم 'جوانی پھر نہیں آنی'کے سیکوئل میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی،لیکن اس معذرت کی وجہ بتانے سے گریز کیا تھا۔

لیکن اب رشی کپور نے خاموشی توڑتے ہوئے پاکستانی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں پاکستانی فلم میں کام نہیں کروں گا کیونکہ میرا ملک اس بات کو پسند نہیں کرےگا۔'

ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھاکہ انہوں نے  جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی سنی تھی،یہ ایک دلچسپ کہانی تھی،یقیناً اس کے سیکوئل کی کہانی بھی اچھی ہوگی لیکن میں اس میں کام نہیں کرسکتا،کیونکہ آج کل حالا ت بہت ہی نازک ہیں ۔

انہوں نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا' مجھے بھارتی شہری ہونے پر فخر ہے،اگر پاکستا ن ایک دہشت گرد ریاست ہے،تو مجھے اس کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔'

انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے کہاکہ انہیں بھارتی حکومت سے باقاعدہ اجازت لے کر مخصوص مدت  کیلئے  یہاں آنا چاہئے ، میں آج کل کے حالات سے پوری طرح واقف ہوں اور پریشان بھی ہوں۔

لہٰذاامید کرتا ہوں یہ سب جلد ختم ہوجائے گا،پاک بھارت جس طرح کی صورتحال سے گزررہے ہیں ،وہ دونوں ممالک کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہوگی۔

Read Comments